سوشل ایشوز

پنجاب حکومت کھانےپینےکی اشیاء مہنگےداموں فورخت کرنےوالےہوٹلوں پرجھپٹ پڑی

ہوٹلوں میں کڑاہی، دال،برگر اوردیگرکھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائےگی

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب حکومت کھانےپینےکی اشیاء مہنگےداموں فورخت کرنےوالےہوٹلوں پرجھپٹ پڑی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نےصوبےبھر کےہوٹلوں میں کھانےپینےکی اشیاء کی قیمتیں کم کرانےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کےمطابق ہوٹلوں میں کڑاہی، دال،برگر اوردیگرکھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائےگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مذاکرات میں ہوٹلز و ریسٹورینٹس میں کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ کم کرائے گی۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہونے کے بعد روٹی و نان کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button