سوشل ایشوز

پنجاب نمونیا کی لپیٹ میں آگیا، 24گھنٹوں میں مزید 12بچے جاں بحق

پنجاب میں 24 دن میں 11 ہزار 597 بچے نمونیا میں مبتلا ہوچکے ہیں، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 251 بچے متاثر ہوئے: محکمہ صحت پنجاب

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب نمونیاکی لپیٹ میں آگیا جس سے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 12بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 77 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے ایک ہزار77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیماری سے 12 بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پنجاب میں 24 دن میں 11 ہزار 597 بچے نمونیا میں مبتلا ہوچکے ہیں، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 251 بچے متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 دن میں نمونیا سے 220 اموات ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ پنجاب میں ان دنوں نمونیا پھیلا ہوا ہے، بچے کو پیدائش سے لیکر ڈیڑھ ماہ تک نمونیا ویکسین ایک خاص نمونیا سے بچاتی ہے۔ ڈاکٹر مختار نے مزید بتایا کہ ان دنوں پھیلے ہوئے وائرل میں نمونیا ویکسین مثر نہیں، حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی نمونیا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، بچوں اور بڑوں کے لیے نمونیا کی ایک ہی ویکسین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں نمونیا ویکسین دستیاب نہیں، حکومتی اجازت کے بغیرکوئی فارمیسی نمونیا ویکسین بیرون ملک سے نہیں منگوا سکتی، حکومت بیرون ملک سے صرف بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی ویکسین منگواتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button