سوشل ایشوز

پولیس کا گرفتاری کے دوران ملزم کی والدہ پر تشدد

ملزم کی ماں بیٹے کی گرفتاری کے دوران آڑے آگئی تو پولیس اہلکار نے ماں کو تھپڑ مارے اور دھکے دیئے

ٹیکسلا(ٖکھوج نیوز) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزم کی والدہ پر تشدد  کا واقعہ پیش آیا۔  تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس کی جانب سے خاتون پر  تشدد کیاگیا،  سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بصیر خان کو ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، ملزم کی ماں بیٹے کی گرفتاری کے دوران آڑے آگئی تو پولیس اہلکار نے ماں کو تھپڑ مارے اور دھکے دیئے ، پولیس اہلکار ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button