سوشل ایشوز

گیس کی قلت، شہریوں کا جینامحال، برقی چولہے بھی غریبوں کی پہنچ سے دور

چولہوں کی مانگ بڑھنے پر قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بجلی کے چولہوں کے دام 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئے

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گیس کی قلت کے باعث جہاں شہریوں کا جینا محال ہے وہیں دوسری طرف برقی چولہے کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہونے کے بعد غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گیس نایاب ہونے پر گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوا تو شہریوں نے متبادل ذرائع کے طور پر بجلی کے چولہوں کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا، چولہوں کی مانگ بڑھنے پر قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بجلی کے چولہوں کے دام 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئے جنہیں سن کر خریدار گہری سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق بازار میں 2 اقسام کے چولہے ہیں جن میں ایک ہوٹ پلیٹ ہے اور دوسرا انڈکشن، انڈیکشن چولہے کی خاص بات یہ ہے کہ غلطی سے اس پر ہاتھ لگ بھی جائے تو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ صارفین نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button