سوشل ایشوز

ایل پی جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا گیا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیاگیا: اوگرا نوٹیفکیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ، فی کلو قیمت اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا گیا ؟ اعداد و شمار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ کردیاگیا۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیاگیا اور ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کردیی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button