سوشل ایشوز

حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پاکستانیوں کو نئے سال کا تحفہ دیدیا

ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 45 پیسے فی کلو مقرر، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوکر 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے کا ہو گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پاکستانیوں کو نئے سال کا بڑا تحفہ دے دیا، ایل پی جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 42 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوکر 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button