سوشل ایشوز

سونے کی قیمت میں یکدم حیران کن اضافہ ‘ نئی قیمت بھی سامنے آگئی

ملک میں 1100 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے فی تولہ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 943روپے اضافہ ہوا

لاہور(کھوج نیوز) سونے کی قیمت میں یکدم حیران کن اضافہ ‘ پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت کیا ہوگی ، پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1100 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔ 943 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاو ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہو گیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاو 8 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button