سوشل ایشوز

شہریوں پر گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل، یکم اکتوبر سے کتنی قیمت بڑھے گی

پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کے لئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) شہریوں پر گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، یکم اکتوبر سے کتنی قیمتیں بڑھیں گی؟ اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آنے پر شہریوں میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کے لئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریبا 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کیلیے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویزہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button