سوشل ایشوز

لاہور میں سکولوں کا ٹائم تبدیل، نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

اسکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ العمل، بوائز سکول صبح 8:30 سے دوپہر ڈھائی بجے تک جبکہ گرلز سکول صبح 8:15 سے 2:15 تک کھلے رہیں گے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں سکولوں کے ٹائم کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم نے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد بچوں نے چپ سادھ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔ بوائز اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی تک کھلے رہیں گے،گرلز اسکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا دوبجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعیکو بوائز اسکول سوا 12 اور گرلز اسکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔ ڈبل شفٹ والے اسکول پہلی شفٹ میں صبح پونے 8 سے دوپہر سوا بارہ تک کھلیں گے، سیکنڈ شفٹ کے اسکول دوپہرساڑھے 12 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ جمعے کو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button