سوشل ایشوز

ملک میں سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی؟ اہم رپورٹ آگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہے

کراچی (کھوج نیوز) ملک میں سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی؟ اہم رپورٹ آگئی ‘ فی تولہ قیمت کے ساتھ ساتھ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 35ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 55 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button