سوشل ایشوز

گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) فی کلو 11 روپے 88 پیسے سستی کردی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے، یوں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا۔ 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button