عوام کے لئے ایک چھوٹی سی خوشخبری آگئی ،چینی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان
شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا اعلان کیا

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان پر عملدرآمد حکومت پنجاب کے تعاون سے آج 27مارچ 2023 سے شروع ہو گا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین نے کہی ۔
انہوں نے بتایا کہ شوگر انڈسٹری نے پنجاب بھر میں نگران حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہر ضلع میں رعایتی ریٹ پر چینی کی فراہمی کیلئے ایک ایک شوگر ملز کو مقرر کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اس ریٹ پر چینی سستے سٹالوں پر مہیا کرینگے تو انہوں نے بتایا کہ ہم بیس روپے کی رعایت فی کلو صارفین خریداروں کو دینگے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شوگر انڈسٹری کی پیداواری لاگت ایک سو پندرہ روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔
مائنڈ گیم کا ماہر ہوں ،شکست نہیں دے سکتا،عمران خان نے یہ دعویٰ کیوں کیا؟