سوشل ایشوز
سیلاب زدگان کیلئے آئے چاول بکنے کا انکشاف’ سندھ حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ
لاڑکانہ کے جیلس بازار میں شہریوں نے گودام کی نشاندہی کی تھی جہاں سیلاب متاثرین کے لیے لائے گئے چاول فروخت کئے جارہے تھے
لاڑکانہ (این این آئی)لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے لیے غیرملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کر دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کیا اور چاول کی ایک ہزار بوریاں تحویل میں لے لیں۔لاڑکانہ کے جیلس بازار میں شہریوں نے گودام کی نشاندہی کی تھی جہاں سیلاب متاثرین کے لیے لائے گئے چاول فروخت کئے جارہے تھے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل سیلاب زدگان کو فراہم کیے جانے والے کمبل بھی آن لائن فروخت ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی اراکین سے گھر کی چھت چھیننے کی تیاری مکمل