سوشل ایشوز

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، متعدد اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ٹوتھ پیسٹ 20 روپے، ٹوائلٹ کلینر 17 روپے، جوتوں کی پالش 35 روپے اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر،، مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، اچار، جوتوں کی پالش سمیت درجنوں اشیائے مہنگی کردی گئیں۔

تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ، پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات،نمک،اچار،جوتوں کی پالش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ٹوتھ پیسٹ 20 روپے، ٹوائلٹ کلینر 17 روپے، جوتوں کی پالش 35 روپے اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا،اسی طرح دودھ کا ڈبہ 40 روپے، نوڈلز 35 روپے، مشروبات 60 روپے اور آلمنڈ آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر میکرونی 45 روپے اور چلی گارلگ سارس 40 روپے، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، نمک 20 روپے نمکو، کی قیمت میں 5 روپے، فروٹ جام 45 روپے کریم 40 اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button