سوشل ایشوز

خاکروب کا عالمی دن ، کارکردگی پر پھولوں کے ہار اور خراج تحسین

خاکروبوں کی حوصلہ افزائی سے ان کو کام کرنے کا جذبہ بڑھا ہے ، انڈر گرائونڈ کام کرنے والے ملازمین کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے

سکھر(آن لائن)خاکروب کا عالمی دن کے موقع پر سکھر میں خاکروب کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، خاکروبوں کی کارکردگی پر پھولوں کے ہار ، خدمت پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاکروبوں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کش سٹاف یونین سکھر میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی ، تقریب کے مہمان خاص آل پاکستان لوکل گونمنٹ ایمپلائیزیونین سندھ کے رہنما علی مردان شیخ تھے جبکہ مہمان گرامی میں دانش قریشی ، خالدمسیح، حامد انصاری،یوسی کونسلر نعیم انٹر ،محنت کش اسٹاف یونین بلدیہ سکھر کے صدر رمیش لعل اور خاکروبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر خاکروبوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ خاکروبوں کی حوصلہ افزائی سے ان کو کام کرنے کا جذبہ بڑھا ہے ، انڈر گرائونڈ کام کرنے والے ملازمین کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ، ان کے حقوق کیلئے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں شرکاء تقریب نے بالا حکام سمیت متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ خاکروب کے جائز حقوق سمیت کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے خاکروبوں کو فوری طور پر مستقل کیا جائے اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔

مفت آٹے کی تقسیم جان لیوا کھیل، زکوة تقسیم کے دوران افسوسناک واقع، شرجیل میمن بول پڑے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button