سوشل ایشوز

لاہور میں پہلی بار پرندوں کو بھوکا پیاسا رکھنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج

لاہو (کرائم رپورٹر) لاہور میں پہلی بار پرندوں کو بھوکا پیاسا رکھنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پر ندوں سے بے رحمی کا مقدمہ لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں  درج کیا گیا جس میں انسداد بے رحمی حیوانات کی دفعات شامل کی گئیں۔

انچارج پولیس اینمل ریسکیو سینٹر عروسہ حسین کے مطابق شکیل نامی شخص نے چھت پر معصوم پرندے رکھے ہوئے تھے جو بھوک اور پیاس سے نڈھال تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات بھی موجود تھیں ،بھوکے پرندے یہ ہڈیاں اور مردہ جانوروں کی باقیات کھانے پرمجبور تھے ۔

پولیس نے 8 چکور،12 مرغیاں اور2 بطخوں کو  تحویل میں لے کر پولیس اینمل ریسیکو سینٹر منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button