سوشل ایشوز

رواں ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

34اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں ،مہنگائی کی مجموعی شرح 38.42 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے

اسلام آباد (کھوج نیوز رپورٹ)ضمنی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 38.42 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 34 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں مرغی، گھی، خوردنی تیل اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت تین ہزار سے بڑھ گئی، برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں ایک ہفتے میں 243 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت میں 44 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت ایک ہفتے میں31 روپے تک بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش فی کلو سات روپے سے زائد اور دال مونگ 3 روپے تک مہنگی ہوئی، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 47 روپے تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گوشت، دودھ، دہی، جلانے کی لکڑی، چینی، گڑ اور نمک بھی مہنگا ہوا۔

ہوشیار خبردار، ملک بھر میں ڈینگی الرٹ جاری، ٹیمیں تشکیل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button