سوشل ایشوز
عید کے بعد پہلا کاروباری دن، سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی یا تیزی؟
عید کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی

کراچی(کھوج نیوز) عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد آج کاروبار کا پہلا دن تھا اس روز سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی یا تیزی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 78 ہزار 890 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔