سوشل ایشوز

ضلع تھرپارکر کےکسی بھی مقام پرپبلک ٹوائلٹس قائم نہ ہوسکے

سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ قبل سندھ کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے احکامات دیے تھے تاکہ پبلک مقامات پر شہری اس سے استفادہ حاصل کر سکیں

تھرپارکر(کھوج نیوز) ضلع تھرپارکر کے کسی بھی مقام پر  پبلک ٹوائلٹس قائم نہ ہو سکے جس کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ قبل سندھ کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے احکامات دیے تھے تاکہ پبلک مقامات پر شہری اس سے استفادہ حاصل کر سکیں لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث ضلع تھرپارکر کے کسی بھی شہر میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر نہ ہو سکے۔ 

 پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے شہر آنے والے عوام بالخصوص خواتین شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی سہولت کے لیے عوامی مقامات پر فوری پبلک ٹوائلٹس قائم کروائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button