سوشل ایشوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں، کمشنر لاہور کے گھر کی تزئین و آرائش کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری عوامی حقوق کی کھلی ڈکیتی

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی تزئین و آرائش کے لئے 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات منظور کیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن ''کھوج نیوز'' کے نمائندے حاصل کرلیا

لاہور(راشد سعید ) پنجاب حکومت کی نوا زشات ، کمشنر لاہور کی شاہ خرچیاں، گھر کی تزئین و آرائش کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جہاں عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں وہیں دوسری طرف قومی خزانے کو کروڑوں کو ٹیکہ بھی لگایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمشنر لاہور زید بن مقصود کی تزئین و آرائش کے لئے 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات منظور کیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن ”کھوج نیوز” کے نمائندے حاصل کرلیا ہے۔ کھوج نیوز ذرائع کے بعد کمشنر لاہور کی تزئین و آرائش کے لئے کروڑوں روپے مالیت کے اخراجات کی منظوری ہوئی جبکہ ان کو گورنمنٹ کی جانب سے ملنے والے لگژری گھر میں کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری میں سے گھر کی تزئین و آرائش پر اتنی بڑی رقم کی منظوری نے پنجاب حکومت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button