سوشل ایشوز
یونائٹیڈ کمپنی نے بھی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا
یونائیٹڈ 70سی سی کی قیمت 1لاکھ 9ہزار 500روپے، یونائیٹڈ 100سی سی کی قیمت 1لاکھ 17ہزار روپے اور یونائیٹڈ 125سی سی کی قیمت 1لاکھ 64ہزار500روپے ہے

لاہور(کھوج نیوز) یونائیٹڈ کمپنی کی موٹرسائیکلز اپنی کم قیمت اور کفایت شعاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں لیکن کمپنی نے اب اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ 70سی سی (ایس ٹی ڈی) کی قیمت 1لاکھ 9ہزار 500روپے، یونائیٹڈ 100سی سی (سٹینڈرڈ) کی قیمت 1لاکھ 17ہزار روپے اور یونائیٹڈ 125سی سی (یوروII) کی قیمت 1لاکھ 64ہزار500روپے ہے۔ اسی طرح یونائیٹڈ 125سی سی (سیلف سٹارٹ، الائے رم) کی قیمت 2لاکھ 35ہزار روپے، یونائیٹڈ ریوولٹ کی قیمت 2لاکھ 60ہزار روپے، یونائیٹڈ بلٹ کی قیمت 2لاکھ 95ہزار روپے، یونائیٹڈ سمارٹ سکوٹر کی قیمت 2لاکھ 58ہزار روپے اور یونائیٹڈ شارپ سکوٹر کی قیمت 3لاکھ 33ہزار روپے ہے۔