سوشل ایشوز

ہزاروں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، بوند بوند زندگی جینے والےمریضوں کی سانسیں اکھڑنےلگیں

ہیلٹن فارما کی دوا جو کہ شوگر کے مریض استعمال کرتے ہیں سٹاک گلو 100 ایم جی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے

لاہور(کھوج نیوز)ہزاروں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، بوند بوند زندگی جینے والےمریضوں کی سانسیں اکھڑنےلگیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فارما مارکیٹ میں ہزاروں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اس میں کچھ اہم یہ ہیں انکھوں میں درد اور الرجی کی دوا سانتے فارما کے ائی ڈراپس Xecomb کی قیمت 87 روپے سے بڑھ کر 380 روپے ہو چکی ہے اس دوا میں 337 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ،

جسم میں خون کی کمی دور کرنے کے لیے دوا ائی سی ائی کمپنی کی ٹرائی ہیمک ٹیبلٹ کی قیمت 389 سے اب 545 هو گئی اس کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے مارٹن ڈاؤ کمپنی کی جسم میں درد کی دوا ونٹو جینو کی قیمت 112 سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی ہے اور یہ اضافہ 77 فیصد ہے
ہیلٹن فارما کی دوا جو کہ شوگر کے مریض استعمال کرتے ہیں سٹاک گلو 100 ایم جی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے یہ اضافہ 698 روپے سے 767 فیصد ہو چکا ہے۔
اے جی پی فارما کی دوا جو جسم میں سوجن اور درد کے لیے استعمال ہوتی ہے Chymoral Forte کی قیمت 264 روپے سے بڑھ کر 320 روپے ہوگئی ہے اور یہ اضافہ 21 فیصد سے بھی زیادہ ہے
ہلٹن فارما کی دوا جو کہ شوگر ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے استعمال ہوتی ہے Piozer 15mg ٹیبلٹ کی قیمت 270 روپے سے بڑھ کر 360 روپے کی ہو گئی ہے اور یہ اضافہ 33 فیصد ہے
سکاٹ مین فارماسوٹیکلز کی دوا جسم میں درد ڈپریشن اور الٹیاں انے اور نفسیاتی مسائل کی دوا کی Pentoxol M 0.5 اس دوا کی قیمت 720 روپے سے بڑھ کر 1975 روپے کر دی گئی ہے اور یہ اضافہ 174 فیصد سے زیادہ ہے۔
ایشین کانٹیننٹل فارما کی دوا Cardiolite 25mg 5 س4 روپے سے بڑھ کر 605 روپے ہوگئی ہے اور یہ اضافہ 20 فیصد سے زیادہ ہے یہ دوا دل کے امراض اور بلند افشار خون کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور دل کے دورے سے بچانے کے لیے یہ انتہائی اہم دوا ہے ادم جی فارما کی دوا جو کہ پارک انسن اور ٹرائمرز کے مریض استعمال کرتے ہیں Kempro 5mg Tab 412 سے قیمت بڑھ کر 515 روپے قیمت ہو گئی ہے اور یہ اضافہ 25 فیصد سے زیادہ ہے۔
نوو نوڈیکس کی دوا جو ڈائبٹیز شوگر ٹائپ ٹو میں استعمال ہوتی ہے Novonorm1mg tab. کی قیمت 646 روپے سے بڑھ کر 1409روپے ہو چکی ہے یہ اضافہ 118 فیصد سے زائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button