سوشل ایشوز

حکومت کا پنجاب بھر میں 9اور 10محرم کو موبائل فون بند رکھنے کا اعلان

حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ' سروس جلوس اور مجالس والے علاقوں میں معطل ہوگی

لاہور(کھوج نیوز) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں 9 اور10 محرم کو موبائل فون سروس جزوی طو پر معطل کی جائیگی’ موبائل فون سروس صبح 8سے رات 10بجے تک بند رہے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس مکمل معطل نہیں کی جائیگی۔ موبائل فون سروس جلوس اور مجالس والے علاقوں میں معطل کرنیکی سفارش کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق9 اور 10 محرم کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button