سوشل ایشوز
		
	
	
پنجاب حکومت کا احسن اقدام، ہسپتالوں میں 3000 نرسیں بھرتی کرنے کا اعلان
صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں کے لیے 3000 چارج نرسیں بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے: صدر پاکستان میڈیکل کمیشن اشرف نظامی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ احسن اقدام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر اشرف نظامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں کے لیے 3000 چارج نرسیں بھرتی کی جائیں گی۔ اشرف نظامی نے مزید بتایا کہ ہسپتالوں میں 3 ہزار نرسوں کی بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 
				


