سوشل ایشوز

مسیحا جلاد بن گئے، میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کی زندگی دائو پر لگ گئی

میواسپتال میں کینسرکے 3 مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگا دیا گیا۔ مزید مریضوں کوزائد المعیاد انجکشن لگانے کی تیاری تھی

لاہور(کھوج نیوز) مسیحا جلاد بن گئے، لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کی زندگی دائو پر لگ گئی ، خوفناک انکشاف سامنے آنے پر انکوائری کیلئے 5رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میواسپتال میں کینسرکے مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگانے کا انکشاف ہوا ہے، میواسپتال میں کینسرکے 3 مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگا دیا گیا۔ مزید مریضوں کوزائد المعیاد انجکشن لگانے کی تیاری تھی۔ ذرائع کے مطابق درجنوں زائد المعیاد انجکشن فارمیسی کے فریج میں موجودتھے ، انسپکشن ٹیم نے میو اسپتال سے زائد المعیاد انجکشن قبضے میں لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغازکردیا۔ سی ای اومیو اسپتال پروفیسر فیصل مسعودکے مطابق زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کواسپتال بلالیا گیا، مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا جارہا ہے، زائد المعیاد انجکشن رکھنے میں ملوث 2 اسٹورکیپرمعطل کر دیئے ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button