سوشل ایشوز

اوگرا نے عوام پر گیس بم گرا دیا، ایل پی جی کی قیمت میں حیران کن اضافہ

یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) اوگرا نے ایک بار پھر عوام پر گیس بم گرا دیا ہے کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوگراکی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قمیت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔ جولائی میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے66 پیسے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button