سوشل ایشوز

ہوشیار خبردار …بغیر لائسنس موٹر سائیکلسٹ سواروں کی شامت آگئی

موٹرسائیکلسٹ کیلئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا، بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار…… بغیر لائسنس موٹر سائیکلسٹ سواروں کی شامت آگئی، بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بڑا حکمنامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیرلائسنس موٹرسائیکلسٹ کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی سہل بنا دیا گیا، موٹرسائیکلسٹ کیلئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا، بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دیا گیا۔ سی ٹی اولاہورعمارہ اطہرکا کہناتھا کہ اب لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2ہزار جرمانہ ، لائسنس کی فیس 930 روپے ہے۔ موٹرسائیکلسٹ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی،لاہور میں 10 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں،رواں سال 5لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button