سوشل ایشوز

مرغی کا گوشت مزید سستا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپےکا اضافہ

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیاجبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کھوج نیوز کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔زندہ مرغی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 366 پر مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button