سوشل ایشوز

ملک بھرمیں صرف1 ماہ میں سبزیوں کی قیمتیں کتنے فیصد بڑھ گئیں؟شہری ایک بار پھربلبلا اُٹھے

ادارہ شماریات کی دستاویزکےمطابق ستمبرکےمقابلے سبزیوں کا پرائس انڈیکس 392 سےبڑھ کر462پر پہنچ گیا

 اسلام آباد(کھوج نیوز )ملک بھرمیں صرف1 ماہ میں سبزیوں کی قیمتیں کتنےفیصد بڑھ گئیں؟ شہری ایک بارپھربلبلا اُٹھے ۔ رپورٹ کےمطابق ملک بھرمیں صرف1 ماہ میں سبزیوں کی قیمتیں 17.74 فیصد تک بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کی دستاویزکےمطابق ستمبرکےمقابلے سبزیوں کا پرائس انڈیکس 392 سےبڑھ کر462پر پہنچ گیا، سبزیوں کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر38.19فیصد کا اضافہ ریکارڈہوا،67ہزار456ٹن سبزیاں بیرون ممالک کو ایکسپورٹ کی گئیں ۔

رپورٹ کےمطابق ادارہ شماریات کی دستاویزمیں بتایا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبرکے دوران سبزیوں کا ہول سیل پرائس انڈیکس 334 تھا، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافےکی بڑی وجہ بڑی تعداد میں برآمدات ہیں۔ ستمبر میں67ہزار456ٹن سبزیاں بیرون ممالک کو ایکسپورٹ کی گئیں، ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات میں 12.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button