سوشل ایشوز

سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام آسامیاں ختم

فنانس ڈویژن کی جانب سے  آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کہا گیا  ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام محکموں میں کابینہ کے 27 اگست 2024کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے عارضی نوعیت کی تمام آسامیوں  کو فوری طور پر ختم کردیا۔ فنانس ڈویژن کے مطابق 3 ستمبر کو کابینہ ڈویژن نے اپنے سرکلر میں ہدایت کی تھی کہ تمام عارضی نوعیت کی آسامیوں کو ختم کردیا جائے۔ اب فنانس ڈویژن کی جانب سے  آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کہا گیا  ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام محکموں میں کابینہ کے 27 اگست 2024کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ محکموں میں چوکیدار، مالی، سکیورٹی گارڈز  اور نائب قاصد سمیت متعدد آسامیاں  عارضی طور پرتخلیق کی جا تی ہیں اور ان پر بھرتیاں معمول کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button