سوشل ایشوز

نشتر اسپتال ملتان کا ڈائیلیسز یونٹ بند، مریض خوار، انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان؟

ملتان کے نشتر اسپتال میں 25 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کے بعد ڈائیلیسز یونٹ میں نئے مریضوں کے علاج پر پابندی لگادی گئی

ملتان (کھوج نیوز) ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلسز یونٹ کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مریض خوار ہو رہے ہیں جبکہ اس پر انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال انتظامیہ نے ڈائیلیسز یونٹ میں نئے مریضوں کے علاج پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کے بعد پہلے سے رجسٹرڈ 240 مریض ہی ڈائیلیسز کروا سکتے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ نئے مریضوں کے ڈائیلیسز کروانے پر پابندی عارضی ہے جو جلد ہی حفاظتی انتظامات مکمل کرکے ختم کردی جائے گی۔ملتان کے نشتر اسپتال میں 25 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کے بعد ڈائیلیسز یونٹ میں نئے مریضوں کے علاج پر پابندی لگادی گئی۔ دوسری جانب ایڈز وائرس مریضوں میں منتقل ہونے کیلئے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی انکوائری مکمل ہوگئی جس کے بعد کمیشن گزشتہ روز ہی واپس لاہور روانہ ہوگیا۔ اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ آج سیکرٹری ہیلتھ کو پیش کی جائے گی اور کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button