ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی برائے نام کارروائیاں، ناقص ناشتہ پوائنٹس کو کھلی چھوٹ، شہریوں کی زندگی دائو پر لگ گئی
ہوٹلز میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار جبکہ نگس لگے فریزر میں ایکسپائرڈ گوشت، گلی سڑی سبزیاں موجود پائی گئیں

لاہور(کھوج نیوز) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید علی کی برائے نام کارروائیاں، ناقص ناشتہ پوائنٹس کو کھلی چھوٹ دینے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی دائو پر لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید علی نے آج صبح مختلف ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور اس چیکنگ کے دوران انہوں نے اپنے چہتوں کے ناقص ناشتہ پوائنٹس بند کرنے کی بجائے ان کو کھلی چھوٹ دے دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوٹلز میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔فنگس لگے فریزر میں ایکسپائرڈ گوشت، گلی سڑی سبزیاں موجود پائی گئیں۔کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پائے جانے کے باوجود ان کو بند نہیں کیا گیا جبکہ صرف برائے نام کے جرمانہ کر کے ان کو انسانوں کی زندگی سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے جن پوائنٹس کی چیکنگ کی وہاں پر انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔