سوشل ایشوز
24نومبر کو پی ٹی آئی کا مارچ، تاجر برادری نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا
دھرنے اوراحتجاج سے روزمرہ کا کاروبار متاثر ،سیاسی معاملات اسمبلی فلور پر حل کریں عوام پہلے ہی پریشان حال ہے،دھرنوں کی سیاست نے ملک کو تنزلی میں جھونک دیا ہے

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے 24نومبر کو احتجاجی مارچ کے اعلان کے بعد تاجر برادری نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجر برادری اور عوام کی 24 نومبر کے احتجاج پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور دھرنے کا کاروباری لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں۔ دھرنے اوراحتجاج سے روزمرہ کا کاروبار متاثر ہوتا ہے،سیاسی معاملات اسمبلی فلور پر حل کریں عوام پہلے ہی پریشان حال ہے،دھرنوں کی سیاست نے ملک کو تنزلی میں جھونک دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات نازک ہیں اس میں دھرنا کاروبار کو تباہ کر دے گا،کسی کو بری کرانا ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں عوام کو تکلیف نہ دیں۔اس موقع پر احتجاج اور دھرنے کی کال بے وقوفی سے کم نہیں ہے۔



