سوشل ایشوز

سونا غریبوں کی پہنچ سے دور، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ' نئی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے جبکہ 10گرام سونے کا بھائو 2لاکھ 40ہزار 483روپے تک پہنچ گیا

کراچی (کھوج نیوز) سونا دن بدن غریب کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ، مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا بھی 2 ہزار 143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button