سوشل ایشوز
ریلوے سٹیشن انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی، سامان کی سکیننگ کیلئے نصب مشین عرصہ دراز سے خراب، دہشتگردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ
اسٹیشن پر سکیورٹی کا نظام مؤثر، اسکیننگ مشین خراب لیکن سامان کی چیکنگ ہاتھ سے کی جارہی ہے جبکہ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں: ریلوے حکام

راولپنڈی(کھوج نیوز) راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے لئے نصب مشینیں خراب، دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کو نشہ آور چیزیں لے جانے کی کھلی چھوٹ مل گی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکیننگ مشین کی خرابی کے باعث مسافروں کا سامان چیک نہیں کیا جاتا جس وجہ سے ہتھیار، منشیات اور دیگرممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن پر اسکیننگ مشین کی خرابی کی رپورٹ سکیورٹی اداروں کو بھی دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیشن پر سکیورٹی کا مؤثر نظام ہے، اسکیننگ مشین کی مرمت ہونے تک سامان کی چیکنگ ہاتھ سے کی جارہی ہے جب کہ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں۔ ریلوے حکام نے کہا کہ اسکیننگ مشین کی مرمت کرکے اسے بہت جلد دوبارہ لگایا جائے گا۔