سوشل ایشوز

چینی کی قیمت نے ایک بار پھر اُڑان بھرلی،سٹے بازوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا

سٹےبازوں نےفیوچرٹریڈ کےنام پرجنوری کیلئےمزید 8 روپے بڑھنے کی خبردے دی۔ سٹےبازاورذخیرہ اندوزمافیا ایک بارپھرسےچینی مہنگی کرنےکیلئےمتحرک ہوگیا

لاہور(کھوج نیوز)چینی کی قیمت نے ایک بارپھراُڑان بھرلی،سٹےبازوں نےحکومتی رٹ کو چیلنج کردیا۔رپورٹ کےمطابق چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپےفی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ سٹےبازوں نےفیوچرٹریڈ کےنام پرجنوری کیلئےمزید 8 روپے بڑھنے کی خبردے دی۔ سٹےبازاورذخیرہ اندوزمافیا ایک بارپھرسےچینی مہنگی کرنےکیلئےمتحرک ہوگیا ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپےپرپہنچ گیا جبکہ چھوٹےدکاندار20روپےاضافےکیساتھ چینی 150 روپےفی کلو میں فروخت کررہےہیں۔

ڈیلرز نےدسمبر کےدوران تھوک میں چینی کی فی کلوقیمت 128 جبکہ جنوری میں 133 روپےہونےکا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔ جس کےبعد 10 روپےفی کلو مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ماہ نومبرتک محض صرف ایک لاکھ 83 ہزارٹن کی پروڈکشن ہی ہوسکی ہے، یومیہ پروڈکشن 13 ہزارٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزارٹن ہے۔ طلب و رسد کا یہی فرق چینی مہنگی ہونےکی بنیادی وجہ بتائی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگرحکومت نےمعاملےکو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button