نان فائلرز پر شکنجہ مزید سخت، جائیداد سمیت گاڑیوں کی خریداری پر پابندی
نان فائلرز پر800 سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد اور شیئرز نہیں خرید سکیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے نان فائلرز پر شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ٹیکس لا ء ترمیمی بل 2024-25ء پیش کر دیا جس کے بعد نان فائلرز کو لینے کے دینے پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کی مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز پر800 سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد اور شیئرز نہیں خرید سکیں گے، اس کے علاوہ ٹیکس چور بینک اکاونٹ اوپن نہیں کرا سکیں گے اور مقرر کردہ حد سے زیادہ پیسے بھی اکاونٹ سے نہیں نکال سکیں گے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت نان فائلرز ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے، ان کے سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر بھی پابندی ہوگی، نان فائلرز کو صرف موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔



