سوشل ایشوز

سال نو پر آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی خطرناک پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم جنوری سے 6 جنوری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

اسلام آباد ( کھوج نیوز )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سال نو پر یکم جنوری سے 6 جنوری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری کو مغربی ہواں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

یکم سے 6 جنوری تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں یکم سے 5 جنوری تک بارش کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ مری اور گلیات میں یکم سے 6 فروری تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں 2 سے 6 جنوری تک بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں 2 سے 5 جنوری تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔جب کے یکم سے 4 جنوری تک بلوچستان میں بارش ہوگی، جبکہ سندھ کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خوش رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کے دوران مری، ناران، کاغان اور سوات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button