سوشل ایشوز

انوسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ پولیس نے بے شرمی کی انتہاء کر دی، خواتین کے ساتھ بدسلوکی، اعلیٰ افسران کی خاموشی سوالیہ نشان

خواتین کی گرفتاری کیلئے خواتین پولیس اہلکار کا ریڈ میں ساتھ جانا ضروری لیکن انچارج انوسٹی گیشن عالم لنگڑیال اور سب انسپکٹر منظور نے خواتین پولیس اہلکاروں کے بغیر ہی ریڈ کی

لاہور(کھوج نیوز) تھانہ گجر پورہ کے انوسٹی گیشن کے پولیس ملازمین و افسران نے بے شرمی کی انتہاء کر دی ، خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے بعد اعلیٰ افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے انوسٹی گیشن اہلکاروں و افسران نے بغیر خواتین پولیس اہلکاروں کے ریڈ کی اور دو خواتین کو پکڑ کر تھانے میں بند رکھا اور ان خواتین کو انوسٹی گیشن کے کمرے میں ہی سلایا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون کے مطابق خواتین کی گرفتاری کے لئے خواتین پولیس اہلکار کا ریڈ میں ساتھ جانا ضروری ہوتا ہے لیکن انچارج انوسٹی گیشن عالم لنگڑیال اور سب انسپکٹر منظور نے خواتین پولیس اہلکاروں کے بغیر ہی ریڈ کی اور ریڈ کے دوران پکڑی گئیں خواتین کو وویمن پولیس سٹیشن بھیجنے کی بجائے دو دن تھانے میں ہی رکھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ انچارج انوسٹی گیشن اور آئی او نے ڈھٹائی سے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تھانے میں رکھنے کے باوجود وویمن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے ۔ انچارج انوسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ کا کہنا تھا کہ گرفتار کی گئی خواتین میں سے ایک چوری کے مقدمے میں نامزد ہے جبکہ ہم نے ان کو وویمن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button