سیٹ کا نشہ، ڈی سی لاہور کی من مانیاں، نا اہل اور چہتوں کو نوٹ چھپانے والے عہدوں پر فائز کر دیا
ڈی سی لاہور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر آپریٹر مدثر اسلم، پی ایس ٹو ایم او سروسز کاشف بشیر اور اپنے پرنسل اسسٹنٹ اقبال شاہ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کر دیا

لاہور(راشد سعید سے) سیٹ کا نشہ ، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، نا اہل اور چہتوں کو نوٹ چھپانے والے عہدوں پر فائز کر دیا ہے جس کے بعد سب پریشان ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی سی لاہور کی جانب سے نااہل افراد کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ قوانین کے مطابق 17 گریڈ کے افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی سی لاہور نے کمپیوٹر آپریٹرز اور پی اے تک کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔انہوں نے نان گزیٹڈ ملازمین کو پرائس مجسٹریٹ کا چارج دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر آپریٹر مدثر اسلم ، پی ایس ٹو ایم او سروسز کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ لگا دیا گیا جبکہ ڈی سی لاہور نے اپنے پرسنل اسسٹنٹ اقبال شاہ کو بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بنا دیا گیا۔



