سوشل ایشوز
سالڈ ویسٹ مینجمینٹ کمپنیز کی کارکردگی پر رپورٹ جاری، کارکردگی کیسی رہی، اہم انکشاف
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب بھر کی سالڈ ویسٹ مینجمینٹ کمپنیز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن قراردی ہے

لاہور (کھوج نیوز)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینیمینٹ کمپنیز کے سپیشل آڈٹ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمینٹ کمپنیز پنجاب بھر میں کوڑا کرکٹ کے مکمل صفائے میں ناکام رہیں ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فیلڈآپریشنز میں افرادی قوت بھی غیر ذمہ داری سے تعینات کی گئی تھی اس کے علاوہ کمپنیز کے پاس گاڑیاں بھی خراب اور مشینری ناکارہ تھیں۔رپورٹ میں بتا یا گیا کہ سالڈ ویسٹ کمپنیز نے کوڑا کرکٹ کو سر عام جلایا جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلو دگی میں بھی اضافہ ہوا ۔ اس کے علاوہ یہ کمپنیز شہریوں میں شعور اجاگر کرنے میں بھی ناکام رہیں ۔رپورٹ میں بتا یا گیا کہ شہری شکایات کرتے کرتے تھک گئے، سالڈ ویسٹ مینجمینٹ کمپنیز کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔