سوشل ایشوز
چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں
لاہور میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی برآمد کر کے مصنوعی قلت اور قیمت بڑھائی جا رہی ہے، چینی برآمد کرنے کی اجازت دینا نااہلی اور ملی بھگت تھی

لاہور(کھوج نیوز )لاہور میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔لاہور میں چینی 150روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرشنگ سیزن کے باوجود لاہور میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر میں چند روز میں چینی کی قمیت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی ایکس مل ریٹ 140 سے 143 تک ہے ۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی برآمد کر کے مصنوعی قلت اور قیمت بڑھائی جا رہی ہے، چینی برآمد کرنے کی اجازت دینا نااہلی اور ملی بھگت تھی۔ان کا کہنا تھا اگر مافیا کو کنٹرول نہ کیا تو رمضان میں چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔



