سوشل ایشوز

کمشنر لاہور کا اہم دورہ ،جاری کام پر عدم اطمینان کا اظہار

کمشنرلاہور نے والٹن روڈ تعمیری پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ورکنگ تیز کرنے کی ہدایت جاری کی

لاہور (کھوج نیوز )کمشنر لاہور زید بن مقصود نے والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کا دورہ کیا۔کمشنر نے ابھی تک کے کام کا تفصیل سے جائزہ لیا۔کمشنرلاہور نے والٹن روڈ تعمیری پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ورکنگ تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا،اے سی ماڈل ٹاؤن و کینٹ واسا اور ٹریفک پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر سی بی ڈی افسران نے زیر تعمیر والٹن روڈ پر پیشرفت پر کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبہ 80 فی صد مکمل ہو گیا ہے ،اب مین روڈ مکمل ہے ،گرین بیلٹس پر کام شروع ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ والٹن روڈ کی دونوں کیرج ویز پر اسفالٹ مکمل ہیں اورٹریفک کے لئے فعال ہے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق والٹن روڈ پر باقی ماندہ کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ کی مکمل تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں بہترین سہولت میسر ہو گی۔والٹن روڈ پر رائیڈر سیور کے باعث نالہ بھرنیسے گلیوں کا پانی واپس محلوں میں نہیں جائیگا۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ فیروزپور روڈ تا ڈیفنس آمدورفت کیلئے اہم مین آرٹری ہے۔جلد تکمیل ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button