سوشل ایشوز

محکمہ ایکسائز کی بڑی کارروائی ،ٹوکن ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی

صوبے بھر میں مختلف مقامات پر محکمہ ایکسا ئز نے ناکہ بندیاں کیں،محکمہ ایکسا ئز نے 6894 گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ان گاڑیوں میں سے 221 غیررجسٹرڈ جبکہ 784 ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکلیں

لاہور(کھوج نیوز )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے تحت صوبے بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔صوبے بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئیں۔محکمہ ایکسا ئز نے 6894 گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ان گاڑیوں میں سے 221 غیررجسٹرڈ جبکہ 784 ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکلیں۔ٹادہندگان سے ٹوکن ٹیکس کی مد میں موقع پر 1 کروڑ 12 لاکھ 33 ہزار 642 روپے وصول کیے گئے۔اس کے علاوہ 304 غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس موقع پر اتار لی گئیں۔محکمہ ایکسائز نے عوام سے بروقت ٹوکن ٹیکس ادا کرنے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کی اپیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button