سوشل ایشوز

محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیش گوئی ،بارشیں کب ہوں گئی ؟

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور سمیت اپر پنجاب کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں

لاہور(کھوج نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا ۔ بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور درجہ حرارت کم ہوگا ۔اس وقت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دن گرم اور راتیں ٹھنڈی محسوس ہو رہی ہیں جب کہ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کے موسم کا دورانیہ بہت مختصر رہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button