سوشل ایشوز

کمشنر لاہور کی زیر صدرات اہم اجلاس ،فروری میں کیا ہونے جا رہا ہے ؟

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت فروری ایونٹس انتظامات جائزہ اجلاس، فورٹریس میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاحی تقریب 9فروری کو ہوگی

لاہور (کھوج نیوز ) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت فروری ایونٹس انتظامات جائزہ اجلاس ہوا ۔اس اجلاس میںڈی سی لاہور سید موسی رضا،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،ایس ایس پی سکیورٹی محمد تصور،اور دیگر محکموںکے افراد کی شرکت ہوئی ۔اس موقع پر کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتا یا گیا کہ فورٹریس میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاحی تقریب 9فروری کو ہوگی۔ہارس اینڈ کیٹل کے تحت دیگر پروگرام گریٹر اقبال پارک،جیلانی و پولو گراونڈ،باغ جناح میں ہونگے۔بریفنگ میں بتا یا گیا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے تحت ثقافتی فلوٹس شہر کے مختلف روٹس پر چکر لگائیں گے۔

اس موقع پرکمشنر لاہورنے افسران کو ہدایت کی کہ ایونٹس کیلئے ٹریفک مینیجمنٹ و پارکنگ کا واضح پلان بنائیں اور شہریوں کی آسانی کیلئے مشتہر بھی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button