بائیکر لین منصوبہ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کا دورہ
بائیکر لین بننے سے حادثات میں کمی ہو گی، ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی' فیروز پور روڈ پر دونوں اطراف 10 کلومیٹر بائیکر لین سے مثبت تبدیلی آئے گی

لاہور(کھوج نیوز) بائیکر لین پائلٹ منصوبہ کو چیک کرنے کے لئے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا دورہ، بقیہ کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بائیکر لین پائلٹ منصوبہ/تکمیل کے قریب’ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ بائیکر لین کا دورہ کیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بائیکر لین کے بقیہ کاموں پر بارے بریفنگ دی گئی جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کلمہ چوک فلائی اوور، عبد الستار ایدھی انڈر پاس پر بھی بائیکر لین بنائی گئی ہے۔بائیکر لین بننے سے حادثات میں کمی ہو گی، ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر دونوں اطراف 10 کلومیٹر بائیکر لین سے مثبت تبدیلی آئے گی۔ وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر بنائی گئی بائیکر لین کو آئندہ چند روز میں کھولا جائے گا اور اہلیان لاہور کے ساتھ مل کر اس پائلٹ پراجیکٹ کو کامیاب بنائیں گے۔
بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی چوک کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مین بلیوارڈ گلبرگ کو ماڈل بنایا جا رہا ہے۔ مین بلیوارڈ کے اطراف کمرشل املاک اور زیر تعمیر املاک سے ملبہ اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مین بلیوارڈ کے اطراف پارکنگ قوانین کا نفاذ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے لبرٹی چوک پر ٹیپا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔لبرٹی چوک سے قذافی اسٹیڈیم کی جانب سڑک کی اسفالٹ مکمل، سروس لین اور فٹ پاتھ پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایم ڈی واسا، چیف ٹان پلانر ون اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک گلبرگ میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔بی تھری بلاک گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہے۔بی تھری بلاک میں سروسز کی انڈر گراؤنڈ منتقلی ‘ یونیفارم گرین بیلٹس اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔