سوشل ایشوز
موٹرسائیکل کی حدرفتار مقرر ،تجاوز کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہو گی
پنجاب میں موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سے زیادہ چلانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے حادثات کے پیش نظر پنجاب میں موٹر سائیکل چلانے ک اسپیڈ مقرر کر دی۔حکومت کے مطابق پنجاب کابینہ نے موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے اس کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہو گی۔