سوشل ایشوز

گندم بحران پیدا ہونے کا خدشہ، زرعی ماہرین نے خبردار کر دیا

جنوبی پنجاب کے کسان حکومت سے نا خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے اگر حکومت نے مناسب قیمت ادا نہ کی تو گندم بحران پیدا ہو سکتا ہے

ملتان(کھوج نیوز)حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز میں گندم کی بوائی ہدف پورا ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں،جب کے جنوبی پنجاب کے کسان ناخوش ہیں اور گندم کی کاشت کم کردی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ حکومت گندم کی مناسب قیمت نہیں دے رہی،گزشتہ برس بھی گندم کوڑیوں کے بھا ؤخریدی گئی ، حکومت مناسب قیمت نہیں دے گی تو ہم کہاں جائیں۔

چیئرمین کاشتکار دوست فانڈیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال مناسب نرخ نہ ملا توگندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہوش کے ناخن لے اورکسانوں کا استحصال نا کرے۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کاشت کاروں کو فوری ریلیف نہ دیا تو فوڈ سکیورٹی کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button