سوشل ایشوز
کیا حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں؟بڑی خبر آگئی
حکومت اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

لاہور (کھوج نیوز )لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی ) میں ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طبی عملے نے اسپتال میں احتجاج ختم کردیا ۔عملے نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا آوٹ ڈور وارڈ بحال کر دیا ہے اور انجیوگرافی، ایکوکارڈیوگرافی سمیت مختلف سروسز میں بھی کام شروع کر دیا ہے ۔
اسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت جھگڑے کے بعد تبادلہ کیے دو ڈاکٹرز کو بحال کرے گی جس کا نوٹیفیکشن آج جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی آئی سی میں ڈاکٹر ز کی آپس کی لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔



